الجمعة, 01 تموز/يوليو 2022 12:06

صدر عام نے اس سال خطبہ عرفہ کےترجمہ کے پراجیکٹ کےلیے ترجمہ کی زبانوں میں توسیع کرتے ہوئے ترجمہ ۱۴ زبانوں میں کیےجانے کى شاہی منظوری کی خوشخبری سنائی۔

قيم الموضوع
(0 أصوات)
صدر عام  ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس  نے خادم حرمین شریفین پراجیکٹ برائے  ترجمہ خطبہ عرفہ کےلیے موجودہ موسم میں ترجمہ کی زبانوں میں  توسیع کرتے ہوئے  ۱۴ زبانوں میں ترجمہ پیش کیےجانے  كى شاہی منظوری   کی خوشخبری سنائی ۔  یہ زبانیں ہیں: انگریزی، فرانسیسی، ملاوی، اردو، فارسی، روسی، چینی، بنگلہ، ترکی، ہوسا ،  اسپینش، ہندی، سواحیلی  اور تامل  ہیں۔
   عالی جناب صدر عام  نےکہا کہ  يہ توسیع حرمین شریفین اور ان دونوں کے زائرین  کے تئیں  نیک قیادت  كے اہتمام  اور رحمن کے مہمانوں کےلیے نہایت ہی آسانی وسہولت کے ساتھ مناسک ادا کرنے کےلیے  سب سے بہتر حالات فراہم   کرنے اور پوری دنیا  میں حرمین شریفین کے مبارک پیغام کو پہنچانے  اور نیک قیادت کی امیدوں کے مطابق   اور مملکت سعودی عرب کے  وزن ۲۰۳۰ کى روشنى میں ہمارے دین حنیف  کی  تعلیمات کوپھیلانے کى عکاسى کرتى ہے ۔
اخیر میں عالی جناب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  اور عالی جناب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کا شکر یہ ادا کیاکہ وه اس طرح كے مبارک  پراجیکٹوں کی  بھرپور  مدد کرتے ہیں، اللہ تعالی ہماری طرف سے اور تمام مسلمانوں کی طرف سے انہیں بھرپوربدلہ سے نوازے اور وہ جو حرمین شریفین اور ان کے زائرین کےلیے خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں ان کے میزان حسنات میں  شامل کرے.وہ یقینا قریب اور دعاؤں کا سننے والا ہے۔
قراءة 557 مرات